شارجہ: متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثات کرنیوالوں میں پاکستانی شہری سرِ فہرست

جمعرات 19 جنوری 2017 08:46

شارجہ: متحدہ عرب امارات میں ٹریفک حادثات کرنیوالوں میں پاکستانی شہری ..

شارجہ: (اُردو پوائینٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017): شارجہ ٹریفک اینڈ پیٹرول ڈپارٹمنٹ نے بدھ کے روزسے غیر ملکی شہریوں میں ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی کے لیے مہم کا آغاز کر دیاہے ۔اس مہم میں پاکستان ، ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک کے 20نمائیندوں نے شرکت کی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 2016میں ہونے والے حادثات میں پاکستانی شہریوں کی اکثریت رہی ۔

سب سے زیادہ حادثات میں پاکستانی شہری تقریباََ بڑے ٹریفک حادثات میں شامل رہے ۔پاکستانی 32ٹریفک حادثات، انڈین 30اماراتی 23بنگلہ دیشی 13اور فلپائینی شہری 3حادثات میں شامل رہے ہیں۔ان حادثات میں ہونے والی اموات میں بھی 32پاکستانی شہری شامل رہے ۔ سب سے زیادہ حادثات تیز رفتاری ،کسی سڑک پر داخل ہوتے ہوئے ٹریفک کا خیال نہ رکھنا،غلط جانب گاڑی چلانا وغیرہ شامل ہیں ۔