مالی میں فوجی کیمپ پر خود کش حملے میں 40 افراد ہلاک، حکومت کا ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان

بدھ 18 جنوری 2017 23:33

مالی میں فوجی کیمپ پر خود کش حملے میں 40 افراد ہلاک، حکومت کا ملک میں ..

بماکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) افریقی ملک مالی میں ایک فوجی کیمپ پر خود کش حملے میں 40 افراد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش حملہ شمالی علاقے گاؤ میں ایک فوجی کیمپ پر کیا گیا، حملے کے نتیجے میں 60 افراد زخمی بھی ہوئے۔

(جاری ہے)

مقامی حکام کے مطابق یہ دھماکہ ایک کیمپ کے قریب ہوا جہاں سابق باغی اور حکومت نواز ملیشیاء کے اہلکار موجود تھے۔

یہ کیمپ فرانسیسی فوج کی قیادت میں علاقے سے شدت پسند گروہوں کو نکالنے کے لیے شروع کیے جانے والے آپریشن کے بعد حکومت اور وفادار ملیشیاؤں کے درمیان 2015 میں ایک معاہدہ طے پانے کے بعد قائم کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے جبکہ فرانسیسی وزیرداخلہ برونو لے رو نے حملے کو ایک بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :