چیئرمین انجینئر زمرک خان اچکزئی کی زیرصدارت مجلس قواعد وانضباط کار کا اجلاس

بدھ 18 جنوری 2017 23:23

کوئٹہ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) مجلس قواعد وانضباط کارواستحقاقات کا اجلاس مجلس کے چیئرمین انجینئر زمرک خان اچکزئی کی زیرصدارت ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مجلس کے ممبران سردار رضا محمد بڑیچ، سردار در محمد ناصر، میرحمل کلمتی اور محترمہ اسپوژمئی اچکزئی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے اعلیٰ آفیسرن نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء کو مجلس قواعد وانضباط کارواستحقاقات کے فرائض سے متعلق تعارفی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ذیلی کمیٹی کی ترجمہ کے حوالے سے تفصیلی بحث کے بعد تمام ارکان نے منظوری دی جس کے بعد مجلس کو 23جنوری کے اجلاس تک برخاست کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :