صوبائی محتسب بلوچستان محمد واسع ترین نے عوامی شکایات پر ازخودنوٹس لے لیا

بدھ 18 جنوری 2017 23:22

کوئٹہ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) صوبائی محتسب بلوچستان محمد واسع ترین نے ڈیرہ مراد جمالی میں سرکاری اسکولوں کی بندش اور اساتذہ کی غیرحاضری، ضلع قلعہ سیف اللہ میں شبینہ میڈیکل اسٹورز کی بندش، رورل ہیلتھ سینٹر چھتر ضلع نصیرآباد کی عمارت کی خستہ حالی اور عملہ کی غیرحاضری اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کلی سردار بادینی ضلع نوشکی میں اساتذہ کی کمی سے متعلق عوامی شکایات پر ازخودنوٹس لے لیا اور اس سلسلے میں تمام ذمہ دار حکام سے وضاحت طلب کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :