قومی شاہراہ اور ریلوے ٹریک کی بحالی کے لیے ریسکیو آپریشن جاری،پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے امدادی کاروائیاں جاری

بدھ 18 جنوری 2017 23:22

کوئٹہ۔18جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) حالیہ برف باری و شدید بارشوں کے باعث متاثر ہونے والی قومی شاہراہ اور ریلوئے ٹریک کی بحالی کے لیے ایف سی سبی کا ریسکیو آپریشن جاری،پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ امدادی کاروائیاں جاری،ریلوئے ٹریک اور قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے سے بلوچستان میں جاری شدید برف باری و بارشوں کے باعث متاثر ہونے والی قومی شاہراہ این 65اور ریلوئے ٹریک کو بولان کے مختلف مقامات پر بحال کرنے کے لیے سبی اسکائوٹس کے کمانڈنٹ کرنل ذوالفقار باجوہ کی خصوصی ہدایت پر ایف سی سبی نے کیپٹن امان اللہ کی نگرانی میں ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے گزشتہ روز(بدھ )کو بھی ایف سی کے جوانوں کی ریلوئے ٹریک اور قومی شاہراہ این 65کو بولان کے مختلف مقامات پر بحال کرنے کے لیے ہیوی مشینری کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری رکھا جبکہ برف میں پھنسے ہوئے مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے علاوہ مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو خوراک سمیت طبی امداد بھی پہنچائی جارہی ہے تاہم قومی شاہرہ اور ریلوے ٹریک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ قومی شاہراہ پر برساتی تودون کے گرنے کے خدشات کے باعث ہیوی مشینریز اور ایف سی اہلکار کو ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :