بدعنوانی جیسے ناسورسے ہرچیزکامعیارمتاثرہوتاہے ،ریاست پراعتمادکم ہوجاتاہے ،مرزاسلطان محمدسلیم

قومی احتساب بیورونے کرپشن کے خاتمے کاجوبیڑہ اٹھایاہے اوربدعنوانی کیخلاف جوموثرکاروائیاںجاری ہیںاس میںکبھی سست روی نہیںبرتی جائیگی،ڈی جی نیب

بدھ 18 جنوری 2017 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) قومی احتساب بیوروخیبرپختونخواکے ڈائریکٹرمرزاسلطان محمدسلیم نے کہاہے کہ بدعنوانی کے عفریت کا خاتمہ اوراسکے خلاف علم بغاوت بلندکرنامعاشرے کااہم عنصرہے ،بدعنوانی سے کئی جرائم جنم لیتی ہے جس سے صرف معاشرے متاثرنہیںہوتابلکہ ملک کے مستحکم بنیادوںکوبھی کھوکھلاکرتی ہے۔انہوںنے کہاکہ بدعنوانی جیسے ناسورسے ہرچیزکامعیارمتاثرہوتاہے اورریاست پراعتمادکم ہوجاتاہے مگرقومی احتساب بیورونے کرپشن کے خاتمے کاجوبیڑہ اٹھایاہے اوربدعنوانی کیخلاف جوموثرکاروائیاںجاری ہیںاس میںکبھی سست روی نہیںبرتی جائیگی۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورنشترہال میںقومی احتساب بیورواورڈائریکٹریٹ آف کلچر،خیبرپختونخوا کے باہمی تعاون سے "کلچرچینج فارزیروکرپشن"کے نام سے ایک میگاکلچرایونٹ کے موقع پرشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرقومی احتساب بیوروکے ڈائریکٹرمرزامحمدعرفان بیگ،محمدجمیل خان،میاںمحمدوقار سمیت اورڈپٹی ڈائریکٹرسعداللہ خان سمیت محکمہ کلچرکے اعلیٰ افسران بھی موجودتھے۔

ڈائریکٹرنیب خیبرپختونخوانے کہاکہ بدعنوانی کیخلاف طلباء وطالبات میںشعوراجاگرکرنے کیلئے تقریباًخیبرپختونخواکے تمام یونیورسٹیزاورکالجزمیںسیمنارکاانعقادکیاگیاہے اوربدعنوانی کے مضمرات سے طلبہ کوآگاہ کیاگیاہے اورجس کے انشاء اللہ مثبت نتائج موصول ہوںگے۔انہوںنے کہاکہ طلبہ کوکرپشن کاشرح صفرتک لانے کیلئے ہمت اورجدوجہدکرنی ہوگی کیونکہ طلبہ ہی وطن عزیزکے روشن مستقبل کے ضامن ہیںاوران سے قوم کوبہت امیدیںوابستہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ قومی احتساب بیورومعاشرے کے ہرفردکاادارہ ہے اوربدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہرفردکونیب کی طرح کرداراداکرناہوگا،معاشرے میںرہتے ہوئے اس ناسورکیخلاف اقدامات اٹھاناہرفرد کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :