Live Updates

فاٹا کے بہتر مستقبل کیلئے بہتر فیصلے کرنا ہوں گے ،ہم فاٹا کے خیبرپختونخوا کے انضمام کے حق میں ہیں،عمران خان

بدھ 18 جنوری 2017 23:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا میں بتدریج اصلاحات متعارف کرانی چاہیں اور پہلے مرحلے میں وہاں بلدیاتی نظام کو توسیع دینی چاہیئے تاکہ جرگہ سسٹم اور فاٹا کی روایات برقرار رہیں،وزیراعلیٰ ہائوس میں سی پیک کے تناظر میں مختلف محکموں کی طرف سے دیئے گئے بریفینگ کے موقع پر عمران خان کاکہنا تھا کہ فاٹا میں بتدریج اصلاحات متعارف کرانی چاہیں اور پہلے مرحلے میں وہاں بلدیاتی نظام کو توسیع دینی چاہیئے تاکہ جرگہ سسٹم اور فاٹا کی روایات برقرار رہنا چاہیئے کیونکہ یہ فاٹا کی حسن و خوبصورتی ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں فاٹا کے بہتر مستقبل کیلئے بہتر فیصلے کرنا ہوں گے ۔وہاں روایتی طور پر جمہوری کلچر موجود ہے۔ہمیں بھر پور وژن کے ساتھ فاٹا کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ ۔وزیراعلیٰ نے فاٹا اصلاحات سے متعلق بریفینگ کے دوران کہا کہ ہم فاٹا کے خیبرپختونخوا کے انضمام کے حق میں ہیں اور اس کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات