پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے جو انتہائی خوشگوار اور دوستانہ ہیں، گذشتہ 6 عشروں میں ان تعلقات میں استحکام آیا ہے، پاکستان کی یہ پرخلوص خواہش ہے کہ جنوبی ایشیاء کے ساتھ امن و تعاون کو فروغ دیا جائے، غربت کے خاتمہ اور اقتصادی ترقی کیلئے سیکورٹی اور استحکام ضروری ہے، اس سلسلہ میں ہم سری لنکا کو ایک اہم شراکت دار تصور کرتے ہیں،بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ کیا ہے
وزیراعظم محمد نواز شریف کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر سری لنکا کے وزیراعظم رنیل وکرم سنگھے سے ملاقات میں گفتگو
بدھ 18 جنوری 2017 23:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پاکستان نے سارک کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کا مکمل تہیہ کر رکھا ہے، پاکستان سارک کو ایک متحرک علاقائی تنظیم دیکھنا چاہتا ہے اور یہ سمجھتا ہے کہ بی آئی ایم ایس ٹی ای سی کے ذریعے سارک کی تبدیلی نہیں ہو سکتی، پاکستان بھارت کے ساتھ جامع مذاکرات کے ذریعے جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں بیگناہ کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہی ہیں جو حق خود ارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ کیا ہے۔ سری لنکا کے وزیراعظم نے پاکستان کے عوام کیلئے اپنے ملک کے عوام کی جانب سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم تجارت اور دفاع میں مزید تعاون چاہتے ہیں، دونوں ممالک کو تجارت میں اضافہ کیلئے مزید کوششیں کرنا چاہئیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.