ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت

بدھ 18 جنوری 2017 23:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی سیکٹر بن قاسم کے کارکن مجید منصوری کی والدہ نفیس بانو اور یونٹ شاہ خالد کالونی کے کارکن محمد صدیق کی والدہ آسیہ بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہا رکیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)#