لاہور،گھریلو سلنڈر پھٹنے سے 2بہنیں جھلس کر جاں بحق،تیسری بہن کی حالت نازک

وزیر اعلیٰ کا حادثہ پر افسوس کا اظہار،رپورٹ طلب کرلی

بدھ 18 جنوری 2017 23:10

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگنے کے نتیجہ میں 2 بہنیں جھلس کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ تیسری بہن کی ہسپتال میں حالت تشویشناک ہے۔ تفصیل کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقہ سوامی نگر گھوڑے شاہ روڈ پیش آیا جہاں جاوید نامی شہری کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے پل بھر میں مکان کے بیشتر حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ کی زد میں آ کر 7سالہ صباء، 4سالہ علیشا اور 2سالہ طیبہ بھری طرح جھلس گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچی اور تینوں بہنوں کو میو ہسپتال منتقل کیاجہاں صباء اور علیشاء زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زیر علاج 2سالہ طیبہ کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد دونوں بچیوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واقعہ میں بچوں کی حالت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمی بچی کو ہسپتال میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے اور حادثہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :