چیئرمین ایف بی آ ر نثا ر محمد مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ، ممبر آ پریشن ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر ارشد نئے سربراہ کی تقرری تک معاملات دیکھیں گے

بدھ 18 جنوری 2017 23:10

اسلام آؓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) چیئرمین فیڈرل بیورو آف ریو نیو( ایف بی آ ر ) نثا ر محمد خان مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ہیں، ایف بی آ ر ے ممبر آ پریشن ان لینڈ ریونیو ڈاکڑ محمد ارشد ایف بی آ ر کے نئے چئیرمین کی تقرری تک ایف بی آ ر کے چئیرمین کے کا م کی نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق چئیرمین ایف بی آ ر نثا ر محمد خان کی بدھ کو ریٹائرمنٹ کے بعد ایف بی آ ر ے ممبر آ پریشن ان لینڈ ریونیو ڈاکڑ محمد ارشد ایف بی آ ر کے نئے چیئرمین کی تقرری تک چئیرمین ایف بی آر کے کام کی دیکھ بحال کریں گے۔چئیرمین نثا ر محمد خان مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔(و خ )

متعلقہ عنوان :