Live Updates

تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ پیسہ غلط طریقے سے کمایا گیا ،کوئی باپ بیٹی کو تحائف دیتا ہے تو اس میں کرپشن کہاں سے آگئی،مصدق ملک

یہاں بیٹیاں باپ کو نہیں بلکہ باپ بیٹی کو تحفے دیتا ہے ، تحائف کے ذریعے کرپشن کا نیا طریقہ ایجاد ہوا ہے،پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 18 جنوری 2017 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے کہ پیسہ غلط طریقے سے کمایا گیا ،کوئی باپ بیٹی کو تحائف دیتا ہے تو اس میں کرپشن کہاں سے آگئی ، پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ یہاں بیٹیاں باپ کو نہیں بلکہ باپ بیٹی کو تحفے دیتا ہے ، تحائف کے ذریعے کرپشن کا نیا طریقہ ایجاد ہوا ہے ۔

وہ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا کہ کوئی ثبوت نہیں ہیں کسی کے پاس بھی کہ وزیراعظم نے یا ان کے بچوں نے پیسہ غلط طریقے سے کمایا ۔ باپ بیٹی کو تحائف دیتا ہے تو اس میں کرپشن کہاں سے آگئی ،سیاسی مخالفین اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں ما رہے ہیں ۔ پی پی رہنما ندیم افضل چن نے کہا کہ ججز قوم کے حق میں فیصلہ کریں گے ،یہاں بیٹیاں باپ کو نہیں بلکہ باپ بیٹی کو تحفے دیتا ہے ، تحائف کے ذریعے کرپشن کا نیا طریقہ ایجاد ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحائف کی کرپشن کوختم کرنا ہوگا ۔ (آج) فیصل آباد میں پیپلزپارٹی ریلی نکالے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات