وفاقی کابینہ کااجلاس آئندہ ہفتے متوقع ،اسحاق ڈار کی خصوصی سفارش پر ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کی مدت ملازمت میں مزید دو سال کی توسیع کی منظوری دی جائے گی

بدھ 18 جنوری 2017 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی خصوصی سفارش پر ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سعید احمد کو مدمت ملازمت میں مزید دو سال توسیع دینے کے حوالے سے اگلے ہفتے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا لیا ہے۔ معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سعید احمد کا سروس کنٹریکٹ رواں ماہ ختم ہونے کو ہے جس کی بنیاد پر انہیں مزید اپنی خدمات جاری رکھنے کیلئے نئے کنٹریکٹ کی آئینی طور پر ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جس کے پیش نظر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیراعظم میاںمحمد نواز شریف سے درخواست کی ہے کہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے کنٹریکٹ میں مزید دو سال کی توسیع کی جائے۔ وزیراعظم ہائوس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے اگلے ہفتے وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا عندیہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کے کنٹریکٹ میں توسیع کی نہ صرف حامی بھر لی بلکہ یہ بھی یقین دلایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کے ریٹائر ہوتے ہی انہیں گورنر اسٹیٹ بینک ہی لگایا جائے گا۔ ان کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے وزارت خزانہ نے ایک سمری بھی تیار کرلی ہے۔ جس کی منظوری وزیراعظم سے لی جائے گی۔(عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :