چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ججز اور سٹاف کو ایک اضافی انکریمنٹ دینے کا حکم دے دیا

بدھ 18 جنوری 2017 23:08

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی عدلیہ کے ججز اور سٹاف کو ایک اضافی انکریمنٹ دینے کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار فنانس کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چند روز قبل پنجاب کی عدلیہ میں زیرالتواء مقدمات کی کثیر تعداد کو مختصر عرصہ میں نمٹانے پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ نے ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ایک اضافی انکریمنٹ دینے کا اعلان کیاتھا یہ انکریمنٹ صوبہ بھر میں تعینات کیڈر و ایکس کیڈر جوڈیشل افسران کے علاوہ لاہور ہائی کورٹ میں خدمات سر انجام دینے والے جوڈیشل افسران اور ضلعی عدلیہ کے تمام سٹاف کو دی جائے گی۔

اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ ایڈیشنل رجسٹرار فنانس کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :