مضر صحت اور ناقص گوشت سے بھرا چنگ چی رکشہ پکڑ ا گیا، ایک ملزم گرفتار

بدھ 18 جنوری 2017 23:08

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے بھینس کے مضر صحت اور ناقص گوشت سے بھرا چنگ چی رکشہ پکڑ لیا اور ایک شخص کو پکڑ کر حوالہ پولیس کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر صالح گل کی زیرنگرانی محکمہ لائیوسٹاک کی ٹیم نے چک نمبر393گ ب میں ایک چنگ چی رکشہ کو روکا تو اس میں بھینس کاساڑھے تین سوکلوگرام سے زائد مضر صحت اور ناقص گوشت پایا گیا جسے موقع پر قبضہ میں لے کر تلف اورڈرائیور ظہیر مسیح کو گرفتار کرکے تھانہ تاندلیانوالہ کی پولیس کے حوالے کردیا۔