ْڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ میں آنریری ویلفیئر آفیسرز کی خالی آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب

بدھ 18 جنوری 2017 23:08

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ آرمڈ سروسز بورڈ میں آنریری ویلفیئر آفیسرز کی خالی آسامیوں کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل(ر)محمدیعقوب کے مطابق خواہشمند جے سی اوز/این سی اوز اپنے کاغذات کے ہمراہ دفترسے رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کم از کم 50سال اورزیادہ سے زیادہ 57سال عمر کے حامل جن کاکریکٹر مثالی،دوران سروس کوئی ریڈانک انٹری نہ ہو اور میٹرک پاس درخواست دے سکتے ہیں۔