ایم ڈی واٹربورڈمصباح الدین فرید کاکورکمانڈر 5کور‘ ایچ کیو کراچی کے چیف آف سٹاف بریگیڈیئر محمد عرفان اور کنٹونمنٹ بورڈ کے اسسٹنٹ کمانڈر سے نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں جاری سیوریج اوورفلو کے مستقل حل پر اظہار تشکر

بدھ 18 جنوری 2017 23:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ایم ڈی واٹربورڈمصباح الدین فرید نے کورکمانڈر 5کور، ایچ کیو کراچی کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر محمد عرفان اور کنٹونمنٹ بورڈ کے اسسٹنٹ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل خادم حسین چنگیزی سے نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں عرصے سے جاری سیوریج اوورفلو کے مستقل حل پر اظہار تشکر کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کی حدود نیشنل اسٹیڈیم کے عقب میں ڈیفنس آفیسرز ہاؤسنگ سوسائٹی اور اے او ایچ ایس کے سامنے عرصے سے سیوریج کے پانی کے اوورفلو کا مسئلہ درپیش تھا جس کی وجہ سے یہ علاقہ شہر سے کٹ گیا تھا سڑک تباہ ہوچکی تھی اور یہاں سے گزرنے والے شہری اذیت کا شکار تھے جس پر ایم ڈی واٹربورڈ کنٹونمنٹ بورڈ کے متعلقہ حکام کو کئی خطوط بھی ارسال کئے تاہم اس جانب کوئی توجہ دی گئی اور نہ ہی یہ مسئلہ حل کیا جاسکا تھا چند روز قبل ایم ڈی واٹربورڈ نے کور کمانڈر فائیوکور ہیڈکوارٹر کراچی کے چیف آف اسٹاف کو ایک ایس او ایس روانہ کیا جس پر چیف آف اسٹاف نے فوری طور پر متعلقہ حکام کو درینہ مسئلہ کے فوری حل کی ہدایت کی ،گذشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں اسٹیڈیم کی انتظامیہ ، کنٹونمنٹ بورڈ اور واٹربورڈ کے نمائندوںکے اجلاس کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر کے علاوہ اسسٹنٹ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل خادم حسین چنگیزی ، واٹربورڈ کے سپرنٹنڈنگ انجینئر غلام قادر عباس ،محمد عارف ،ایگزیکٹیو انجینئر ریاض غوری اور محمد اعجاز نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کنٹونمنٹ بورڈ نیشنل اسٹیڈیم کے عقب کی شاہراہ سے گزرنے والی 12انچ قطر کی سیوریج لائن کی جگہ 18انچ قطر کی پائپ لائن نیشنل اسٹیڈیم کی حدود سے گزار کر سرشاہ سلیمان روڈ سے گزرنے والے نالے سے منسلک کی جائے گی نیز کنٹونمنٹ بورڈ متاثرہ سڑک کی تعمیر بھی کرے گا ،جس سے مذکورہ علاقے میں عرصہ سے جاری سیوریج کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے ایک بیان میں کورکمانڈر 5کور ایچ کیو کراچی کے چیف آف اسٹاف اور کنٹونمنٹ بورڈ کے اسسٹنٹ کمانڈر سے ایس او ایس پر فوری نوٹس لینے اور مسئلہ کے دیرپا حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار تشکر کیا ہے، انہوںنے توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی شہریوں کی مشکلات کے حل کے لئے واٹربورڈ سے تعاون کیا جائے مزید برآں ایم ڈی واٹربورڈ نے کنٹومنٹ بورڈ کو واٹربورڈ کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا ہے۔

متعلقہ عنوان :