صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک کی ہدایت پر چار کے ایم سی 24 ماہ کی پینشن اور بقایاجات کی ادائیگی

بدھ 18 جنوری 2017 22:56

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اسد اشرف ملک نے کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوہدایت کی ہے کہ وہ راج ولی اور دیگر 3 ملازمین کی پینشن اور بقایاجات کی فوری ادائیگی کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ملازم راج ولی نے دو سال سے پینشن کے واجبات کی عدم ادائیگی کے سلسلے میں صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کو شکایت درج کرائی تھی۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ کے احکامات کی روشنی میں کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے عملدرآمد کرتے ہوئے فوری طور پر پینشن کی رقم کی تمام واجبات کے ساتھ ادائیگی کر دی۔

متعلقہ عنوان :