گورنر سندھ کی تقرری کے معاملے پر اعتماد میں لیا جائے ،ْ فاروق ستار کا وزیر خزانہ کو ٹیلیفون

فیصلہ کرتے وقت آپ کی رائے ضرور لی جائے گی ،ْوزیر خزانہ کی یقین دہانی

بدھ 18 جنوری 2017 22:56

گورنر سندھ کی تقرری کے معاملے پر اعتماد میں لیا جائے ،ْ فاروق ستار کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) نئے گورنر سندھ کے تقرری کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار میں رابطہ ہوا ہے،اس موقع پر فاروق ستار کو تقرری کے معاملے پر اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق فاروق ستار نے اسحاق ڈار کو فون کرکے کہا کہ نئے گورنر سندھ کی تقرری کے معاملے پر اعتماد میں لیا جائے جس پر وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ فیصلہ کرتے وقت آپ کی رائے ضرور لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :