گنگا رام ہسپتال میں ڈاکٹروں کے لیے مخصوص کیفے اور عوامی کینٹین بھی ناقص صفائی پر سیل

بدھ 18 جنوری 2017 22:54

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرصحت مند پنجاب پروگرام کے تحت عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فو ڈاتھا رٹی کی ٹیموں کی طرف سے اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کی چیکنگ جاری ہے۔اس سلسلے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پرلاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے داتا گنج بخش ٹائون میں سر گنگا رام ہسپتال کے کیفے ٹیریا کو زائدالمعیاد تیل استعمال کرنے اور صفائی کے انتہائی ناقص حالات پر سربمہر کرتے ہوئے 115لٹرتیل، 75کلو گلے سڑے پھل موقع پر ضائع ،گنگا رام اسپتال کے مین پبلک کیفے ٹیریا کو بھی سر بمہر اور60 کلو گلے سرے پھل تلف جبکہ کیکس اینڈ بیکس کو 7ہزار جرمانہ کیا۔

(جاری ہے)

واہگہ ٹائون میں پاک سویٹس ہائوس کونامناسب انتظامات کی بنا پر سربمہر کر دیا۔گلبرگ ٹائون میں ایف سی کالج کیفے ٹیریا کو صفائی کے ناقص حالات پر 5ہزار روپے جرمانہ،ایف سی کالج کے نیوٹن ہال میس کچن کے احاطے کو سر بمہر کر دیا۔ نشتر ٹائون میں فراز ہوٹل کو صفائی کے نامناسب انتظامات اور کھانے پینے کی ااشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 5ہزار، راشد لطیف میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال مین کیفے ٹیریا کو فریزرز میں گندگی، اشیاء پر MRD TAG موجود نہ ہونے، اور کھلے گندے کوڑادانوں کی وجہ سے 2500روپے جرمانہ جبکہ سحر روڈ پر بٹ سویٹس اینڈ ملک شاپ کو 8000 روپے جرمانہ کیا۔

سمن آباد ٹائون میں بسم اللہ نان شاپ(1)اور بسم اللہ نان شاپ(2) کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت ،پروڈکشن ایریا میں فالتو سامان کی موجودگی اور اشیاء کو نیلے کیمیکل والے ڈرمز میں سٹور کرنے پر بالترتیب3ہزاراور2ہزار روپے جرمانہ، ہما بلاک میںفارم فریش ملک شاپ، بٹ نان شاپ اور شاہ جی نان شاپ کوبالترتیب1500 ، 1ہزاراور 4ہزار روپے جرمانہ کیا۔

بسم اللہ چوک میں پاک چرغہ شاپ کو ملازمین کا ہیڈ کوراستعمال نہ کرنے پر 3ہزار اوراردونگر گلشن راوی میں بلال محمدی نہاری کو فالتو سامان کی موجودگی اور اشیاء پر تاریخ اجراء کا ٹیگ موجود نہ ہونے پر 5ہزار روپے جرمانہ کیا۔علامہ اقبال ٹائون میں نیازی ہسپتال (کینٹین) کو 2ہزار،اللہ ہو چوک میں جی این ایم ڈیپارٹمینٹل سٹور کو زائدالمعیاد پیزہ بریڈز، دودھ میں سے گندی بدبوپر 7ہزار جرمانہ اور تقریبا 48کلو پاسچرائزڈ دودھ اور 2کلو دہی کو موقع پر ضائع کر دیا۔

ممتاز میموریل ہسپتال (کینٹین) کو1ہزار،قائد اعظم سوشل سیکورٹی ہسپتال کے کیفے ٹیریا کو 20ہزار روپے جرمانہ اورزائدا لمعیاد بوتلیں موقع پر ضائع کر دی۔ملتان چونگی میں نواز شریف سوشل سیکورٹی ہسپتال کیفے ٹیریا کو 20ہزار روپے جرمانہ اور زائد المعیاد اشیاء موقع پر ضائع کر دی گئیں۔ منصورہ ہسپتال کینٹین کو غیر معیاری کیچپ کا استعمال کرنے، کنگ ایریا گندہ ہونے اور سپائسز والے ڈبے گندے ہونے کی وجہ سے 4ہزار روپے جرمانہ عائد کیااور غیر معیاری کیچپ کو موقع پر ضائع کر دیا۔