Live Updates

شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب نے چند برس کے دوران غیرمعمولی ترقی کی ہے، بلوچستان کے اساتذہ و طالبات کا اظہار خیال

بدھ 18 جنوری 2017 22:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) ’’وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں صوبہ پنجاب نے چند برس کے دوران غیرمعمولی ترقی کی ہے اوربلا شبہ وزیر اعلی شہباز شریف کی اپنے صوبے کے عوام کیلئے خدمات قابل قدر ہیں اور ان کی انتھک محنت اور غیر معمولی رفتار سے منصوبوں کی تکمیل کو نہ صرف پاکستان بلکہ چین میں بھی سراہا جاتا ہے اور چین کی قیادت نے وزیر اعلی شہباز شریف کی تیز رفتاری سے منصوبے مکمل کرنے کی رفتار کو ’’پنجاب سپیڈ‘‘ کا اعزاز دیا ہے‘‘ -ان خیالات کا اظہارجامعةالمحسنات انٹرکالج کوئٹہ کی ڈائریکٹر اوربلوچستان کی طالبات کے وفد کی سربراہ ثمینہ سعید اور دیگر اساتذہ و طالبات نے ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا - انہوںنے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف نے دیگر صوبوں بالخصوص بلوچستان کے طلباء و طالبات کو بھی تعلیمی وظائف اورتعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ دے کر ایک روشن مثال قائم کی ہے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف تعلیم کو اپنا اولین مشن بنا کر آگے بڑھ رہے ہیں اور ان کے تعلیمی پروگرام دیگر صوبوں کے لئے قابل تقلید ہیں۔گوادر سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ طیبہ ثناء اللہ نے کہا کہ پنجاب کو آپ نے اپنی محنت کے ساتھ انتہائی خوبصورت صوبہ بنایا ہے اور پنجاب کی ترقی بے مثال ہی-بلا شبہ آپ حقیقی معنوں میں خادم اعلی بن کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان میںبھی وہی ترقی ہو جو پنجاب میں ہو رہی ہے جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ انشاء اللہ جو روشنیاں پنجاب میں ہیں وہ گوادر اور بلوچستان میں بھی ہوں گی اور میں اس سلسلے میں وفاقی حکومت کے ساتھ وزیر اعلی بلوچستان سے بھی بات کروں گا- انشاء اللہ اچھے دن ضرور آئیں گے - وزیر اعلی نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب کے بلا سود قرضوں کے پروگرام سے بھی استفادہ کر سکتی ہیں -
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات