وزیراعلیٰ کا مصری شاہ میں آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار،واقعہ کی تحقیقات کا حکم

بدھ 18 جنوری 2017 22:53

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے مصری شاہ میں ایک گھر کے اندر آتشزدگی کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے، وزیر اعلی نے افسوسناک واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا ہے ، وزیر اعلی نے آتشزدگی کے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے -

متعلقہ عنوان :