وزیراعلیٰ سے کورکمانڈرپشاورکی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 18 جنوری 2017 22:53

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص صوبے میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان میں نمایاں بہتری آنے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔