ہرنائی, بارشوں اور شدید برفباری کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم

بدھ 18 جنوری 2017 22:50

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے کہاکہ صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری بلوچستان کے ہدایت پر ضلع ہرنائی میں حالیہ بارشوں اور شدید برفباری کے باعث ہرنائی میں ہر قسیم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا جہاں پر 24گھنٹے عملہ موجود رہے گا ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے ضلع کے تمام محکموں کو بھی الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہے ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی میں جمعہ سے شروع ہونے والی بارش اور برفباری کے سے رابطہ سڑکیں بند ہے تاہم ضلعی انتظامیہ اور محکمہ بی اینڈآر شاہراہوں کی بحالی کیلئے ہرممکن کوشش کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع میں بارش و برفباری سے ابتک کسی قسم کا کوئی جانی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :