بارش و برفباری سے ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ کٹ گیا

شدید برفباری کے باعث عوام گھروں میں معصور

بدھ 18 جنوری 2017 22:48

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ضلع ہرنائی میں جمعہ کی شب سے شروع ہونے والی بارش و برفباری کی وجہ سے ہرنائی کا ملک بھر سے زمینی رابطہ کٹ گیا ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی پنجاب شاہراہ مختلف مقامات پر شدید برفباری کے باعث بند ہے ہرنائی کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کیلئے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عصمت اللہ قریش بھاری مشینری کے ہمراہ چھپر لیفٹ پہنچ گیا جہاں وہ شاہراہ پر ٹریفک کی بحالی کے کام کی خودنگرانی کررہے ہیں جبکہ ہرنائی پنجاب شاہراہ کی بحالی کیلئے بلوچستان گڈز ٹرک یونین کے عہدیداروں نے اپنی مدت آپ کے تحت پرائیویٹ مشینری کے زریعے بحالی میں مصروف ہے شاہراہوں کی بندش کے باعث دونوں شاہراہوں پر ہرنائی آنے اور ہرنائی سے ملک کے مختلف علاقوں کو جانے والے سینکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں پہاڑی سلسلوں میں پھنسے ہوئے جس میں سوار مسافروں خواتین بچے ضعف المر افراد ڈرائیورز کو شدید سردی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اسکے علاوہ ہرنائی کے یونین کونسل زرغون غر جہاں پر دو دنوں سے مسلسل شدید برفباری کے باعث زرغون غر کے عوام گھروں میں معصور ہوگئے ہے شدید برفباری کے باعث زرغون غر کے عوام کے گھروں کو بھی شدید نقصانات پہنچنے کے اطلاعات موصول ہورہی ہیں زرغون غر کے چیئرمین مومن خان دومڑ اور ضلع کونسل کے ممبر شہاہ جہان دومڑ نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ زرغون غر میں شدید برفباری کا سلسلہ اب بھی وقفے وقفے سے جاری ہے جسکے باعث رابطہ سڑکیں مکمل طورپر بند ہوگئی ہے جبکہ زرغون غر کے رہائشی مکانات کچے ہے اور اکثر کچے مکانات کو شدید برفباری سے شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہاکہ زرغون غر میں ہزاروں افراد شدید برف باری کے باعث معصور ہے زرغون غر میں خوردنی اشیاء کی بھی شدید قلت اور بعض کچے مکانات گرنے کی وجہ سے لوگ کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور پی ڈی ایم اے سے زرغون غر کے رابطہ سڑکیں بحال کرنے وہاں گرم خمیوں اور میڈیکل ٹیم پہنچانے کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :