فیصل آباد، آل پاکستان گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ اقبال سٹیڈیم میں شروع ہو گیا

بدھ 18 جنوری 2017 22:48

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) تیسرا لائلپور آل پاکستان گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ اقبال سٹیڈیم میں شروع ہو گیا ۔ٹورنامنٹ کے پہلے روز پہلا میچ بندیشہ کلب اور اتحاد کلب کے درمیان ہوا جو کہ اتحاد کلب نے 43 کے مقابلے میں 47 پوائنٹس سے جیت لیا ‘ دوسرا میچ شیر پنجاب کبڈی کلب اور گیلانی کلب کے درمیان کھیلا گیا شیر پنجاب نے 32 کے مقابلے 42 پوائنٹس بنا کر میچ اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

تیسرا میچ سعید کلب اور عالم کلب کے درمیان کھیلا گیا عالم کلب نے 42 کے مقابلے میں 53 سکور بناکر میچ جیت لیا اور چوتھے میچ میں ڈھلوں کبڈی کلب نے انصاف کبڈی کلب کو 20 کے مقابلے 41 سکور سے ہرا دیا ۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ایم پی اے آزاد علی تبسم اور سابق ارکان صوبائی اسمبلی خواجہ محمد اسلام اور کمال چغتائی تھے جبکہ سپورٹس افسران رانا حماد اقبال ‘ طارق نذیر ‘نصیر یوسف وہرہ ‘رانا عمران احمد خان ‘ رائے حبیب الرحمان بھٹی ‘ طارق بٹ و دیگر تھے ۔ سیمی فائنل شیر پنجاب اور اتحاد کبڈی کلب اور عالم کبڈی ‘ ڈھلوں کبڈی ٹورنمنٹ کے درمیان ہوگا ۔ ان چاروں ٹیموں میں دو جیتنے والی ٹیموں کے درمیان فائنل 20 جنوری کو ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :