جنوبی پنجاب میں ایک لاکھ 34 ہزار 995 ایکڑ رقبہ پر جنگلات اگائے جائیں گے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی طاہر رشید
بدھ 18 جنوری 2017 22:47
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کو ابتدائی طور پر بہاولپور ، ڈیرہ غازیخاں ، راجن پور ،ر حیم یارخاں ،مظفر گڑھ اور بہاولنگر میں ایک لاکھ 34 ہزار 995 ایکڑ رقبہ الاٹ کیا گیا ہے جس پر نجی شعبہ کے ذریعے جنگلات اگائے جائیں گے۔
تاکہ نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکے بلکہ لکڑی کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی بچایا جا سکے ۔ انہوں نے بتایا کہ کمپنی مختلف بزنس پلان کی فیزیبلٹی تیار کر رہی ہے توقع ہے کہ اس کام کو آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد ان زمینوں کو انتہائی شفاف اندا ز میں پندرہ پندرہ سالوں کی لیز پر دیا جائے گا ۔ جنگلات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان موسموں کے لحاظ سے بہت خوش قسمت خطہ ہے اس کے 9 مختلف اکالوجیکل زونز اور 4 موسم ہیں جسکی وجہ سے یہاں ہر قسم کے درخت اگائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے تقریباً 25 فیصد رقبے پر جنگلات ہونے چاہیئں ۔ پاکستان میں اسوقت جنگلات کیلئے مختص رقبہ صرف 4.5 فیصد ہے اور اس میں سے بھی صرف 1.9 فیصد پر جنگلات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 2.1 فیصد کے حساب سے درخت کاٹے جا رہے ہیں اور اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو آئندہ پندرہ سالوں میں دیکھنے کیلئے بھی درخت نہیں ملیں گے ۔ جنگلات کی معاشی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں 870 ملین ہیکٹر پر نجی شعبہ نے شجرکاری کی ہے ۔ اس کام پر 480 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جسمیں 20 بلین کی سرمایہ کاری مختلف اداروں نے کی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے مطابق ابتدائی مراحل مکمل کرنے کے بعد مئی میں لیز ایگری منٹ ہونگے جس کے بعد سرمایہ کاروں کو 7 سے 8 ماہ زمین کو ہموار اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دیئے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ بزنس پلان کیلئے تین قسم کے ماڈل زیر غور ہیں جن میںشیئرنگ،مکمل لیز یا دونوں کو ملا کرایک ماڈل دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان رقبوں پر سرمایہ کار 11 مختلف اقسام کے درخت لگا سکیں گے تاہم مضر اقسام کے درخت لگانے کی اجازت نہیں ہوں گی۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ کے سوال کے جواب میں طاہر رشید نے بتایا کہ اس زمین کی لیز ابتدائی طور پر 15 سال کیلئے ہو گی ۔ جبکہ اسی ریٹ پر اس میں مزید 15 سال کی توسیع کی جا سکے گی۔ تاہم 30 سال کے بعد نئے ریٹ لاگو ہونگے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس زمین کو کسی بھی صورت میں زراعت کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکے گا تاہم ان پربانس اگانے کی اجازت ہو گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ طبی فوائد کے حامل پودے سہانجنا کے پودے اگانے والوں کو ترجیح دینے اور اضافی مراعات دینے کی بھی تجویز زیر غور ہے کیونکہ اس پودے کے پتے ،جڑوں اور پھل سمیت ہر چیز کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ممکن ہو گا وہاں مناسب تعداد میں پانی بھی فراہم کیا جا سکتا ہے ۔ جبکہ سرمایہ کاروں کو ملنے والی زمین ہر قسم کی تجاوزات سے مبرا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ لیز والی زمین کے کچھ حصے کو فارم کیلئے استعمال کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔تاہم اس سلسلہ میں حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایک اور سوال کے جواب میں سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ ابھی تک پاکستان اقوام متحدہ کے گلوبل کلائمیٹ فنڈ سے فائدہ نہیں اٹھا سکا تاہم کو شش کی جائے گی کہ وزیر اعظم کے گرین پاکستان منصوبے کے تحت زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر اس عالمی سہولت سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر انجینئر محمد سعید شیخ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کہا کہ کمرشل فارسٹری لکڑی فرنیچر اور کھیلوںکی صنعت کیلئے بنیادی اہمیت کی حامل ہے اور اس سلسلہ میں فاریسٹ کمپنی کا قیام انتہائی احسن قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کی جا نی چاہیں تاکہ اسکے معاشی فوائد کے ساتھ ساتھ اس کے مثبت ماحولیاتی اثرات سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے ۔ سوال و جواب کی نشست میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد افضل خاں ، چوہدری محمد بوٹا ، احسن افضل ، حاجی محمد رفیع اور ثناء اللہ خان نیازی نے حصہ لیا جبکہ سنیئر نائب صدر رانا محمد سکندرا عظم خاں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ آخر میں رانا محمد افضل خاں نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے عہدیداروں کے ہمراہ سائوتھ پنجاب فاریسٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طاہر رشید کو چیمبر کی اعزازی شیلڈ پیش کی ۔مزید قومی خبریں
-
نواز شریف کینسرکیئرہسپتال کے ماسٹر پلان کے حوالے سےاجلاس کا انعقاد
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے عبداللہ فادل کی قیادت میں یونیسیف کے وفد کی ملاقات
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا نئے لیڈی ولنگٹن ہسپتال کی سائٹ کا دورہ
-
سنگین مقدمات میں ملوث ملزم کا دشمنی کی بنا پرقتل
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہورپولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
-
وزیراعلیٰ کی ہدایت پرسی سی پی او لاہور کی زیرنگرانی موٹرسائیکل سواروں میں خونی ڈورسے بچاؤ کیلئے سیفٹی وائرزکی مفت تقسیم
-
لاہور اور اوکاڑہ پولیس کو مطلوب خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار
-
گندم کی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد حصہ مختلف وجوہات کی بناء پر ضائع ہو جاتا ہے،رپورٹ
-
واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد واخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے
-
پائیدار ترقی اور خوشحالی کے لیے وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان تعاون نہایت اہمیت کا حامل ہے،جام کمال خان
-
این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کردی گئی
-
وزیراعلی پنجاب نے ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.