سپریم کورٹ نے این اے آر سی میں واقع اراضی پر ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کے خلاف ازخود نوٹس کیس میں حکومت سے جواب طلب کرلیا

بدھ 18 جنوری 2017 22:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سپریم کورٹ نے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل ( این اے آر سی ) میں واقع اراضی پرمبینہ طور پر ہائوسنگ سوسائٹی بنانے کے خلاف ازخود نوٹس کیس میں حکومت سے اٹارنی جنرل کے توسط سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے محمد الطاف شیر کی جانب سے دائردرخواست پر لئے گئے ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی نے پیش ہوکر عدالت کوآٰگا ہ کیا کہ اس حوالے سے سمری وزیراعظم کوبھجوادی گئی ہے جس کاابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ، جیسے ہی جواب آئے گا اسے عدالت میں پیش کردیا جائے گا، اٹارنی جنرل نے کہاکہ عدالت نے فیصلہ جاری کیا تھا کہ وزیر اعظم اپنے صوابدیدی اختیار کی بنیاد پر کابینہ کو بائی پاس کرکے کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے ، لیکن چونکہ وزیر اعظم ابھی ملک سے باہر ہیں اس لئے ان کے آنے کے بعداس حوالے سے بات کی جاسکتی ہے ۔

بعدازاں مزید سماعت ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :