اسلام آباد، پولیس کی کا رروائی ،قتل اور دیگر مقدما ت میں ملو ث8مجرمان اشتہا ری گرفتار

بدھ 18 جنوری 2017 22:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) شمس کا لو نی سرکل پولیس کی کا رروائی ،قتل اور دیگر مقدما ت میں ملو ث8مجرمان اشتہا ری گرفتار کر لیا ، شمس کالونی سرکل نے ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادساجدکیانی کی خصوصی ہدایت پر ماہ جنوری 2017کے پہلے پندرہ روزمیں08اشتہاری ملزم گرفتار کر لیاجن میں ایک ملزم ارشد شاہد عرف چوسنی ولد اسلم سکنہ نوشہرہ مقدمہ نمبر 382مورخہ03-08-2011 بجرم302/34 تھانہ ترنول میں ایک خاتون کے قتل میں مقدمہ میں اشتہاری تھا تفصیلات کے مطابق شمس کالونی سرکل کے DSP حسین لاسی نے سرکل کیSHOتھانہ نون انسپکٹر ریاض اور تھانہ شمس کالونی کے انسپکٹر عبدالرزاق کو ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادساجدکیانی اورایس پی رورل مصطفی تنویرکی خصوصی ہدایا ت پر روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دی جس پر تھانہ نون نے ملزمان اشتہاری 1-عارف ولد عمران سکنہ کوہاٹ 2- امانت ولد فرید سکنہ کوہاٹ 3- لیاقت عباسی ولد محمد عزیز سکنہ ایبٹ آباد 4-ارشد شاہد ولد اسلم سکنہ نوشہرہ جبکہ تھانہ شمس کالونی نے 1-قیصر عباس ولد اشرف سکنہ سرگودھا 2- عمران ولد اعجاز سکنہ گجرات 3-نجیب ولد رحمدل سکنہ لکی مروت 4-شاہد ولد حبیب سکنہ I9/2 اسلام آباد کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :