وزیر داخلہ چودھری نثار پربے مقصد تنقیددرحقیقت اپنی اہمیت اور سیاسی قدبڑھانے کی ناکام کوشش ہے،چودھری رفعت جاوید

مسلم لیگ(ن)اپنا ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،ڈپٹی میئر اسلام آباد

بدھ 18 جنوری 2017 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ڈپٹی میئر فیڈرل کپیٹل اسلام آباد چودھری رفعت جاویدنے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے اہم رہنما ووفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کی سچی اور کھری باتیں چبھتی ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے رہنما چودھری نثار علی خان کی کردارکشی میں پیش پیش ہیں،ان رہنمائوں کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ چودھری نثارعلی خان پر تنقید آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنماوزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکو مت کے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان پر بے مقصد تنقید کرکے درحقیقت اپنی اہمیت اور سیاسی قد بڑھانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں،چودھری نثارعلی خان کی کارکردگی کا اعتراف پوری قوم کرتی ہے،وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اگر ہمارے قابل احترام لیڈرچودھری نثار علی خان کی کردارکشی جاری رہی تو اس کاجواب بھی مناسب طریقے سے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جاری اپنے بیان میں چودھری رفعت جاوید نے مزید کہاکہ اپوزیشن پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف وزیراعظم میاںنوازشریف کی کامیاب ترین پالیسیوں اور شاندار کارکردگی کی حامل پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کو کمزور کرنے کیلئے چودھری نثار علی خان کو گراناچاہتے ہیں جو پاکستان میں بیس کروڑ عوام کی حمایت اورتائید سے کھڑا ہے ،چودھری نثار علی خان پاکستان مسلم لیگ(ن) کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کا طویل سیاسی کیرئیربے داغ اورپاک ہے،ان جیسے نڈر اور بے باک لیڈرکے خلاف اپوزیشن کو ایسی باتیں کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکناچاہیے۔

ڈپٹی میئر اسلام آباد چوہدری رفعت جاوید نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ان کے حواریوں کاسیاسی باب بندہوچکا ہے،محب وطن وزیرداخلہ پر ان کی تنقید ایک بچگانہ حرکت ہے۔ چودھری نثار علی خان پر تنقید کرنے والوں کی پوری پارٹی کرپشن کے سمندر میں غرق ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :