وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںسرچ آپریشن ،45مشتبہ افرادزیرحراست

جنرل ہولڈ اپ کے دوران بغیر کاغذات 571 مو ٹر سائیکل تھا نوں میں بند، دیگر کا رروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار

بدھ 18 جنوری 2017 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںسرچ آپریشن کے دوران ،45مشتبہ افرادزیرحراست،جبکہ جنرل ہولڈ اپ کے دوران571 مو ٹر سائیکل بد وں کا غذات تھا نوں میں بند ۔ دیگر کا رروائیوں کے دوران پولیس نے 6 ملزمان کو گرفتار کرکی05عدد مو با ئل فون ، 10لیٹر کھلی شراب اور ہیر وئن بر آمدکر کے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے۔

تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا جس میں اسلام آباد پولیس نے مختلف علا قوں میںسر چ آپر یشن کیا ، اس سرچ آپریشن کے دوران45 مشتبہ افراد کو تھانوں میں شفٹ کیا گیا جن سے تحقیقات جاری ہے مزید برآں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 571 موٹر سائیکل اور31 گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے پر تھانوں میں بند کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی23 پیشہ ور بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔مزید بر آ ں سی آئی اے پولیس نے مو با ئل فون چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان ما جد سلطا ن اور قیصر الرحمن کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پا نچ عدد مسروقہ مو با ئل فون بر آمد کرلیے۔ تھا نہ تر نو ل پولیس نے دوران گشت دو ملزمان سا جد حسین اور مدثر حفیظ کو گرفتار کرکی105گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی۔

تھا نہ رمنا پولیس نے دھو کہ دہی سے جا دو کے ذریعے رقم اور زیو ر ڈبل کر نے والے ملزم محمد اسلم کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ کھنہ پولیس نے دوران گشت ملزم عمر ان شاہ کو گرفتار کرکے اس سے 10لیٹر شراب بر آمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں،جر ائم کو کنٹرو ل کر نے کے لیے اہم اور مثبت اقداما ت اٹھا ئے جا ئیں ، اس میں کسی قسم کی غفلت اورلا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔…(آ چ)