سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بلٹ بروف گاڑی کی فراہمی کے حوالے سے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری ،سماعت 25 جنوری تک ملتوی

بدھ 18 جنوری 2017 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بلٹ بروف گاڑی کی فراہمی کے حوالے سے دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔ بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس نور الحق قریشی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژن بینچ درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل حنیف راہی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے انٹرا کورٹ اپیل میں سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں ہوا، سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم ہونے کے باوجود افتخار محمد چوہدری نے گاڑی واپس نہیں کی،عدالتی حکم کے باوجود گاڑی سرکار کو واپس نہ کر کے افتخار چوہدری توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی۔