لاہور ہائیکور ٹ میں بیٹی کی جنس تبدیلی کیلئے ماں کیجانب سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد

بدھ 18 جنوری 2017 22:38

لاہور ہائیکور ٹ میں بیٹی کی جنس تبدیلی کیلئے ماں کیجانب سے دائر درخواست ..

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے بیٹی کی جنس تبدیلی کے لئے ماں کی جانب سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت میں درخواست گزار شمع بی بی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کی چوبیس سالہ بیٹی عائشہ شفیق کو طبی مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث ڈاکٹروں نے اسکی جنس تبدیلی کی رائے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنس تبدیلی کا قانون موجود نہ ہونے کے سبب ڈاکٹرز اس کی بیٹی کی جنس تبدیلی کا آپریشن نہیں کررہے لہذا عدالت جنس کی تبدیلی کے احکامات صادر کرئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جنس تبدیلی کے قوانین موجود نہ ہونے کے سبب درخواست ناقابل سماعت ہے جبکہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے۔جس پر عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :