ایف آئی اے پنجاب انسداد انسانی سمگلنگ سیل گوجرانوالہ کی کارروائی،ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

بدھ 18 جنوری 2017 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) پنجاب کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل گوجرانوالہ نے کارروائی کرتے ہوئے ناصر ہوترا نامی ملزم کو گرفتار کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم سادہ لوح افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہڑپ کررہا تھا۔ گوجرانوالہ کے رہائشی سے سائوتھ افریقہ بھجوانے کا 8لاکھ روپے وصول کرنے کے علاوہ نہ ہی اُسے بیرون ملک بھجوایا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف الزام ثابت ہونے پر اُسے گرفتار کرکے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ انکشافات متوقع ہیں۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :