لاہور،ایف آئی اے کی کارروائی، ہنڈی کے غیرقانونی دھندہ میں ملوث 2ملزمان گرفتار

بدھ 18 جنوری 2017 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی ای) نے گوالمنڈی کے علاقہ میں ہنڈی حوالہ کے غیرقانونی دھندہ میں ملوث 2ملزمان گل حمید اللہ اور عبدالقیوم کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 23 لاکھ 94ہزارروپے نقدی لیجر رجسٹرڈ، رسیدات سمیت دیگر سامان برآمد کرے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان گوالمنڈی کے علاقے چنبرلین روڈ پر ہنڈی حوالہ کے غیرقانونی دھندے سے حکومتی خزانہ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچا رہے تھے۔

کارپوریٹ کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر جمیل خان میو نے بتایا ہے کہ اُنہیں اطلاع ملی کہ سٹیٹ بنک کی اجازت کے بغیر ہنڈی حوالہ کے غیرقانونی کاروبار کررہے ہیں اور حکومتی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انکشافات متوقع ہیں۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :