محکمہ ایل ڈی اے نے سابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ رائے اشرف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف ریفرنس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا

بدھ 18 جنوری 2017 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) محکمہ ایل ڈی اے نے سابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ رائے اشرف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف ریفرنس محکمہ اینٹی کرپشن کو بھجوا دیا۔ رائے اشرف اور اکمل بٹ پر لاہور میں بغیر کمرشلائزیشن مارکی بنوانے، پی آئی اے سوسائٹی اور واپڈا ٹائون میں سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات کی مد میں مبینہ رشوت لینے کا الزام ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے دونوں افسران کو 24 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈائریکٹر ٹائون پلاننگ رائے اشرف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ہے جس میں لاہور کینال پر بغیر نقشہ کمرشلائزیشن مارکی بنوائے پر مبینہ رشوت کا الزام ہے۔ رائے اشرف لوکل گورنمنٹ کے آفیسر ہیں اور ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پرتعینات رہے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے نے لوکل گورنمنٹ کو بھیرائے اشرف کے خلاف انکوائری کرنے کی استدعا کی ہے۔ رائے اشرف کو کرپشن کی شکایات اور غیرقانونی بلڈنگز مافیا چلانے پر ایل ڈی اے سے واپس بھجوایا گیا۔ دوسری جانب گریڈ 11 کے انسپکٹر اکمل بٹ غیرقانونی طور پر گریڈ 17 کے اختیارات استعمال کرتے رہے۔ ایل ڈی اے کی اینٹی کرپشن اور لوکل گورنمنٹ سے استدعا ہے کہ وہ جلد سے جلد ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں تاکہ شہر میں غیرقانونی تعمیرا ت کے عمل کو روکا جاسکے۔ (وقاص)

متعلقہ عنوان :