ممبر آپریشنل ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر ارشاد کو چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج دیدیا گیا

بدھ 18 جنوری 2017 22:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) وفاقی حکومت نے ممبر آپریشنل ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر ارشاد کو چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج دے دیا،وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر ممبر آپریشنل ان لینڈ ریونیو ڈاکٹر ارشاد کو چیئرمین ایف بی آر کا اضافی چارج دیاگیا ہے،گریڈ22کے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے نثار محمد مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہوگئے ہیں،نئے چیئرمین کی تعیناتی تک ڈاکٹر ارشاد چیئرمین ایف بی آر کی اضافی ذمہ داریاں بھی دیکھیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر ارشاد کو5اگست 2016کو گریڈ22میں ترقی دی تھی،جس میں ایف بی آر کی4سے زائد افسران سپرسیڈ ہوگئے تھے۔سینئر افسران نے وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر ارشاد کو دیگر افراد کے مقابلہ میں ترقی دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :