ورلڈ اکنامک فورم رپورٹ پربزنس کمیونٹی کی وزیراعظم کو مبارکباد

رپورٹ خوش آئند ہے ،سی پیک کے بعد ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں بلکہ دنیا کی بڑی معیشتوں سے ہوگا، رہنما

بدھ 18 جنوری 2017 22:32

ورلڈ اکنامک فورم رپورٹ پربزنس کمیونٹی کی وزیراعظم کو مبارکباد

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) ورلڈ اکنامک فورم رپورٹ پربزنس کمیونٹی نے وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کو مبارکبادپیش کی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان نے ترقی پذیر معیشتوں کی فہرست میں بھارت کو مات دیتے ہوئے معاشی ترقی کے انڈیکس میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔پاکستانی بزنس کمیونٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ خوش آئند ہے ،سی پیک کے بعد ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں بلکہ دنیا کی بڑی معیشتوں سے ہوگا۔

چیف ایگزیکٹیو ٹی ڈیپ ایس ایم منیر نے وزیر اعظم کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ مثبت رپورٹ پر حکومت قابل تعریف ہیں،فوج اور رینجرز کے اقدامات سے سرحدوں اور اندرون ملک امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے،سی پیک راہداری ملک کے روشن مستقبل کا دروازہ ہے، برآمدی اہداف کے حصول کے لئے ٹی ڈیپ جنگی بنیادوں پر اقدامات کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں ٹی ڈیپ نمائش کامیاب رہی ہے جبکہ رواں سال پاکستان مصنوعات کے فروغ کے لئے 144 نمائشیں منعقد کی جائیں گی ،2017 میں 27 ارب ڈالر کے برآمدی اہداف مکمل کریں گے،ہم نیٹڈاپ پر لگے ماضی کے داغ دھو دیے، اب کرپشن نہی کریکشن ہوگی ۔

کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی)کے صدر شمیم فرپو نے کہا کہ ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ خوش آئیند ہے، معیشت میں بڑی اصلاحات کی ضرورت ہے، سی پیک کے بعد ہمارا مقابلہ بھارت سے نہیں بلکہ دنیا کی بڑی معیشتوں سے ہوگا،حکومت معاشی خلفشار دور کرے جو36 اعشاریہ 9 فیصد کی شرح کو بہترین حکمت عملی سے ہی کم کیا جاسکتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہمیشہ نجی شعبوں نے معاشی اعشاریوں میں بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کیالیکن غربت کی شرح پر توجہ نہیںدی جارہی ، حکومت انفرا اسٹرکچر، برآمدات اور چھوٹی صنعتوں کے فروغ کو ترجیح دے۔ شمیم فرپو نے ورلڈ اکنامک فورم کی حالیہ رپورٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت اسے بڑا معرکہ نہ سمجھے بلکہ معیشت کی اصلاحات کے لئے مزید اقدامات کرے ۔