سوات،گیس لوڈشیڈنگ او ر بند ش کے خلا ف نشاط چوک میںمظاہر ہ ہوگا ،

بدھ 18 جنوری 2017 22:32

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) سوئی گیس کے ناروالوڈشیڈنگ او ر بند ش کے خلاف آج نشاط چوک میں عوامی مظاہر ہ ہوگا ،ضلعی کونسلر نثار خان نے عوام سے بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے تفصیلات کے مطابق مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں اور سیدوشریف ،گلکدہ میں سوئی گیس کے لوڈشیڈنگ اور بندش کے خلاف مینگوہ شہر ،آس پاس کے علاقوں کے مکینوںکے علاوہ سیدوشریف اور گلکدہ کے عوام نشاط چوک میں گیارہ بجے ایک زبردست احتجاجی مظاہرے کرینگے جس سے ضلعی کونسلر نثار خان،راحت علی ،امیر زیب شہریار اور تحصیل کونسلرڈاکٹر خالد محمودخطاب کرینگے ضلعی کونسلر نثار خان نے آج ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں لوگوںسے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :