سوات،محمد اعجاز خان نئے ڈی پی او سوات تعینات ،عباس مجیدٹریننگ کے لئے منتخب ،

بدھ 18 جنوری 2017 22:32

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) محمد اعجاز خان نئے ڈی پی او سوات تعینات ،عباس مجیدمروت ضروری ٹریننگ کے لئے منتخب ،تفصیلات کے مطابق محمد اعجاز خان نئے ڈی پی اوسوات تعینات کئے گئے جبکہ ڈی پی اوسوات عباس مجید مروت پولیس ٹریننگ کے لئے منتخب ہوگئے جس کے لئے وہ عنقریب روانگی کرینگے ادھر نئے تعینات ہونے والے ڈی پی اوسوات اس سے قبل پشاورمیں ایس ایس پی کوارڈینیشن تھے ۔

متعلقہ عنوان :