سوات،سی پیک سے ملاکنڈڈویژن میںمتبادل روڈ کو شامل کیا جائے،فضل رحمان نونو

علاقہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ترقی کی نئی راہیں کھل جائیںگی،رہنماقومی وطن پارٹی

بدھ 18 جنوری 2017 22:30

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2017ء) قومی وطن پارٹی کے زونل چیئرمین فضل رحمان نونو نے کہاہے کہ سی پیک سے ملاکنڈڈویژن کو مستفید کرانے کیلئے اس میںمتبادل روڈ کو شامل کیا جائے جو بشام،الپورئی اورخوازہ خیلہ سے ہوتاہوا سوات ایکسپریس وے سے ملے گاجس سے سوات اور ملاکنڈڈویژن کے عوام کو فائدہ حاصل ہوگا،پارٹی دفترمیں کارکنوں کے وفد سے سی پیک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سوات اور پورا ملاکنڈڈویژن مختلف قسم کے حالات سے گزرا ہے جبکہ دوسری جانب مسلسل نظر اندازی کے سبب اس علاقے کے لوگوں کے مسائل اور مشکلات میں اضافہ ہوا جن کے خاتمے اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرنے کیلئے سی پیک میں متبادل روٹ شامل کرنے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف مقامی لوگ مستفید ہوں گے بلکہ سرماکاروں کوبھی فائدہ ہوگاکیونکہ یہ علاقہ معدنیات،جنگلات ،پانی اوردیگر قدرتی وسائل سے مالامال ہے ان سے بھی فوائد حاصل کئے جاسکیںگے اورساتھ ساتھ ترقی کی نئی راہیں بھی کھل جائیںگے،انہوںنے مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں سنجیدگی سے اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :