ضلع قلعہ عبداللہ میںبجلی کا بحران‘ برفباری سے بجلی کے 600سے زائد پول متاثر ،مرمت میں مہینہ لگ سکتا ہے

علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ

بدھ 18 جنوری 2017 22:30

قلعہ عبداللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ضلع قلعہ عبداللہ میںبجلی کا بحران، برفباری سے بجلی کے 600سے زائد پول متاثر ،مرمت میں مہینہ لگ سکتا ہے ،علاقے میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ،جن فیڈروں کے صارفین بل جمع کریں گے ان پر کا م ہو گا ،کیسکو حکام۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ضلع قلعہ عبداللہ میں حالیہ شدید برف باری کی وجہ سے بجلی کا شدیدبحران ہے اوربرفباری سے بجلی کے کم از کم 600سے زائد پول متاثر ہوگئے ہیں جن میں 132Kvکے دو ٹاور بھی شامل ہے ،کئی مقامات پر تاریں گرگئی ہے ،کلی حبیب زئی میں 132Kvکے تاریں زمین کے چند فٹ قریب آگئے ہیں ،کیسکوحکام کا کہناہے کہ ان متاثرہ کمھبوں کی مرمت میں کم سے کم ایک مہینے کا عرصہ لگ سکتا ہے اور اس وقت نقصانات کا تخمینہ لگا یا جارہاہے کیسکو حکام کیمطابق ایک ہفتے کے اندر کام کا آغاز کیا جائیگاایس ڈی او قلعہ عبداللہ محمددین کا کڑ نے صحافیوں کوبتایامتاثرہ کمھبوں کی مرمت پر کام کاآغاز 4سی5روز میں کیا جائیگا تاہم حکا م کی ہدایت پر کام صرف ان فیڈروں پر کیا جائیگا جن کے صارفین اپنے ذمے واجب الادا بل جمع کریں گے ،انہوں نے کہا کہ صارفین جلدازجلد اپنے ذمے واجبات ادا کریں تاکہ متاثرہ کمھبوں پر کام شروع کیا جاسکے انہوں نے مزید کہا کہ صارفین واپڈا سے اس سلسلے میں تعاون کریں ،دوسری جانب بجلی نہ ہونے سے علاقے میں بجلی کیساتھ ساتھ پینے کے پانی کا بھی بحران پیداہوگیا ہے اور علاقے میں لوگ پانی کے حصول کیلئے ادھر ادھر جاتے ہیں مگر پورے دن کی جدوجہد کے بعد انہیں صرف چند لیٹر پانی ہی مل جاتا ہے ،اکثر مقامات پر لوگ آپس میں لڑپڑیں ،عوامی وسماجی حلقوں نے حکام سے جلد از جلد اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :