موبی لنک جاز اور وارد کے صارفین کیلئے ایک ہی موبائل کارڈ کے استعمال کی سہولت متعارف کروا دی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 18 جنوری 2017 20:42

موبی لنک جاز اور وارد کے صارفین کیلئے ایک ہی موبائل کارڈ کے استعمال ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2017ء) موبی لنک جاز اور وارد کے صارفین کیلئے ایک ہی موبائل کارڈ کے استعمال کی سہولت متعارف کروا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کی 2 بڑی ٹیلی کام کمپنیوں موبی لنک اور وارد کا کچھ روز قبل انضمام ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

انضمام کے باعث دونوں کمپنیوں کے صارفین کو کئی مزید بہترین سہولیات میسر آگئی تھیں۔ اب دونوں کمپنیوں کے صارفین کیلئے ایک اور شاندار سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ وارد یا موبی لنک جاز کے صارفین اب دونوں کمپنیوں کے موبائل کارڈ کو بیلنس حاصل کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔