گیس پریشر میں اضافہ کی طرف سنجیدہ توجہ نہ دینا‘بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کرناعوام دشمن اقدام ہیں ‘فوری اس اہم اور حساس نوعیت کے عوامی مسلہ کے حل کی طرف توجہ نہیں دی گئی تو پارٹی اور کوئٹہ کے شہری سوئی گیس اور کیسکو کے دفاتر کا گھیرائو کرکے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی ‘ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

بدھ 18 جنوری 2017 22:27

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بیان میں گیس پریشر میں اضافہ کی طرف سنجیدہ توجہ نہ دینے اور بجلی و گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اس اہم اور حساس نوعیت کے عوامی مسلہ کے حل کی طرف توجہ نہیں دی گئی تو پارٹی اور کوئٹہ کے شہری سوئی گیس اور کیسکو کے دفاتر کا گھیراو کرکے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی بیان میں کہا گیا کہ ایک طرف سخت ترین سردی کے ایام میں بچے ، بوڑھے ، ملازمین ، کاروباری طبقہ طالبعلم بجلی کی لوڈشیڈنگ اور خرابیاں کے باعث پوری رات اندھیرے اور پورا دن انتظار میں کاٹنے پر مجبور ہیں تو دوسر ی طرف گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے باعث بھوکے پیاسے سردی سے ٹھٹرکر دن رات گذارا پر مجبور کردئیے گئے ہیں کوئٹہ کے شہری خصوصا علمدارروڑ اور ملحقہ علاقے جبکہ ہزارہ ٹاون اور گردنواح کے علاقوں میں نہ بجلی ہے اور نہ ہی گیس عوام کے پاس متبادل انتظام نہ ہونے اور غربت و کم وسائل کے باعث سردی کے یہ ایام ان پر قیامت بن کرنا زل ہوئی ہے بیان میں کہا گیا کہ پارٹی اور کوئٹہ کے شہری ان محکموں کی ناقص کارکردگی اور نااہلی کے نتیجے میں جس طرح کی سزا کاٹ رہی ہیں اسکا تصور محکمے کے اعلی آفیسران کسی طرح نہیں کرسکتے اگر عوام کو ان محکموں کے نااہلی کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اسکی تمام زمہ داری ان محکموں کے موجودہ زمہ داران ہونگے جسکی جواب طلبی کی جانی چاہیے بیان میں کہا گیا کہ عوام کو جان بوجھ کر احتجاج اور مظاہروں کی طرف دھکیلا جارہا ہے صوبائی اسمبلی میں موجو د عوامی نمائندے عوام کے ساتھ مخلص نہیں نہ ہی اس اہم مسلے کو الیکٹرانک میڈیا پر اجاگر کرکے اپنی زمہ داری پوری کررہا ہے افسوسناک امر ہے کہ بڑے صوبے کے ایک دیہات میں گیس یا بجلی کی قلت پیدا ہوتی ہے تو الیکٹرانک میڈیا دن رات واویلا مچا کر حکومتوں اور اداروں کی نااہلی کی بات کرتا ہے مگر یہاں مہینوں سے گیس اور بجلی کے بحران پر ایک بھی خبر نہیں چلائی گئی بیان میں کہا گیا کہ پارٹی کارکن ، بہی خواہ اور کوئٹہ کے شہری اس صورت حال کا نوٹس لیں اور تیار رہیں کہ انہیں اپنے حق کے حصول کیلئے اب سڑکوں پر آنا ہوگا اور زمہ دار اداروں کے دفاتر اور عوامی نمائندوں کی مجرمانہ خاموشی پر ان سے جواب طلبی کرنا ہوگی ۔