سپیکر قومی اسمبلی کے جس بینک اکاونٹ اور شہر میں ڈیپازٹ سرٹیفکیٹ ظاہر کیے گئے ہیںان میں ایازصادق کا کوئی اکاونٹ موجود نہیں ،ترجمان قومی اسمبلی کا تردیدی بیان

بدھ 18 جنوری 2017 22:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کے جس بینک اکاونٹ اورجس شہر میں یہ ڈیپازٹ سرٹیفکیٹ ظاہر کیے جا رہے ہیں نہ ہی اس بینک اور نہ ہی اس شہر میں سپیکر قومی اسمبلی کا کوئی اکاونٹ موجود ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جعلی اکائونٹس اور ٹرانزیکشنز کے معا ملے پر جاری وضاحتی اور تردید ی بیان کے مطابق جس دن اس جعلی ڈیپازٹ سرٹیفکیٹ کا انکشاف ہوا تھا اسی دن سٹیٹ بنک کو اگاہ کر دیا گیا تھا کہ اس ڈیپازٹ سرٹیفکیٹ سے سپیکر قومی اسمبلی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔( ا ع)