سینیٹ ، سٹیٹ بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی معاشی صورتحال پر 2015-16ء کیلئے تیسری سہ ماہی رپورٹ پیش ، زیر بحث لانے کا معاملہ موخر

بدھ 18 جنوری 2017 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) سینیٹ میں سٹیٹ بنک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طرف سے معاشی صورتحال پر 2015-16ء کے لئے تیسری سہ ماہی رپورٹ پیش کردی گئی تاہم زیر بحث لانے کا معاملہ موخر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ نے بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں ہدایت کی کہ اس سلسلے میں تینوں رپورٹس اکٹھی کرکے ایوان میں پیش کی جائیں پھر ان کو بحث کے لئے زیر غور لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :