باچا خان ایئرپورٹ کی توسیع کے کام کا جائزہ لینے کیلئے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک منظور

بدھ 18 جنوری 2017 22:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) باچا خان ایئرپورٹ پشاور کی توسیع کے کام کا جائزہ لینے کے لئے خیبر پختونخوا کے تمام اراکین سینٹ پر مشتمل سینیٹ خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی تحریک منظورکر لی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں قائد ایوان سینیٹرراجہ ظفر الحق نے تحریک پیش کی کہ ایئرپورٹ کی توسیع کے عمل کا جائزہ لینے کے لئے خیبر پختونخوا کے تمام اراکین سینٹ پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے‘ یہ کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں کنوینئر منتخب کرے گی۔ کمیٹی کی رپورٹ کمیٹی کے نوٹیفکیشن کی تاریخ سے زیادہ سے زیادہ دو ماہ میں پیش کی جائے گی۔