سردی بڑھنے کے باعث گیس کی رسد پر شدید دباؤ ،طلب میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے‘ پنجاب میں پیداوار طلب سے 50 فیصد کم ہے ،اس کے باعث صارفین کو مسائل کا سامنا ہے‘ حکومت نے ایل پی جی کی قیمت نہیں بڑھنے دی‘ ماضی میں ایل پی جی کا سلنڈر 2500 روپے تک ملتا رہا ،ا س کی قیمت اب 1200 روپے ہے
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی کا ایوان بالا کے اجلاس میں توجہ دلائو نوٹس کا جواب
بدھ 18 جنوری 2017 22:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ گیس کی طرح ایل پی جی کی طلب بھی سردی میں بڑھتی ہے اور اس بار 50 فیصد طلب بڑھی لیکن قیمت فی سلنڈر 1200 سے کم ہے حالانکہ پہلے یہ 2500 تک تھی۔
پنجاب میں طلب زیادہ اور پیداوار پچاس فیصد کم ہے لیکن ماضی کے مقابلے میں گیس کی سپلائی کی صورتحال بہتر ہے۔ بعض جگہ لوگ کمپریسر کا استعمال کرتے ہیں جو غیرقانونی ہے جس سے مسائل بڑھ جاتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ پنجاب میں گیس کے 70 لاکھ صارفین ہیں اور پانچ فیصد صارفین کو جز وقتی طور پر گیس کے پریشر میں کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال اڑھائی سو ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل کی ہے اور اگلے سال مزید گیس شامل کریں گے۔ امید ہے کہ اس سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔ قبل ازیں سینیٹر میر عتیق شیخ نے توجہ دلائو نوٹس پر ایوان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ ملک میں ایل پی کے لئے استعمال ہونے والے سلنڈر انتہائی ناقص ہیں اور ان کی قیمتیں بھی بہت زیادہ ہیں۔ ایل پی جی کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کے آنے کے بعد سی این جی سٹیشنزکے کنکشن کاٹ دیئے گئے تھے اور بعد میں انہیں پائپ لائنز میں سی این جی سٹیشنز کو ایل این جی دی گئی جو ان کے ساتھ زیادتی ہے۔ انہوں نے ایوان کی توجہ اس جانب دلائی کہ سردی کے ساتھ ہی بہت سے علاقوں میں گیس کا پریشر بہت کم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شدید سردی میں لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں حملے سے جانی نقصان پر گہرا افسوس ہے، امریکا
-
لانگ مارچ توڑ پھوڑکیس، عمران خان کی 2کیسز میں بریت کی درخواست منظور
-
شوکت یوسفزئی نے 15 کروڑ ہرجانہ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
-
حکومت کی پوری توجہ معیشت کو درست کرنے پر مرکوز ہے ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
-
اسرائیل کاشام کے دارالحکومت دمشق پر فضائی حملہ‘ دشمن کے کچھ راکٹوں کو مار گرایا.دمشق
-
ہم وہ ہوتے ہیں جو ہم کھاتے ہیں
-
ایران: اس سال نوروز کے تہوار کے لیے عوام قناعت پر مجبور
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 7.478 ارب ڈالر سے تجاوزکرگیا
-
ڈاکٹریاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست پرسماعت 29 مارچ تک ملتوی
-
انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج،شعیب شاہین،شیر افضل مروت ودیگر کی ضمانتیں منظور
-
2015میں محرم کی حفاظتی ڈیوٹی پر تعینات سندھ رینجرز نے 8 سال بعدریڈیوپاکستان کی عمارت خالی کردی
-
انسداد دہشت گردی عدالت: اسد عمر‘زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.