سینیٹ میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دھماکے کے واقعہ سے متعلق تحریک التواء کو نمٹا دیا گیا

ایوان میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (ترمیمی) آرڈیننس 2017ء سمیت مختلف مجالس قائمہ کی رپورٹس پیش این اے آر سی کی 1400 ایکڑ اراضی سی ڈی اے کی طرف سے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی منتقلی کے لئے استعمال کرنے سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 45 دن کی توسیع کی منظوری

بدھ 18 جنوری 2017 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) سینیٹ میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں دھماکے کے واقعہ سے متعلق تحریک التواء کو نمٹا دیا گیا ۔ بدھ کو سینیٹر حافظ حمد اللہ کی اس معاملے پر تحریک التواء بھی ایجنڈے پر شامل تھی تاہم چیئرمین نے کہا کہ اس معاملے پر پہلے بھی تفصیلی بحث ہو چکی ہے لہذا مزید اس پر بحث کی ضرورت نہیں ہے۔

اسی طرح ایوان میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (ترمیمی) آرڈیننس 2017ء سمیت مختلف مجالس قائمہ کی رپورٹس پیش کر دی گئیں ۔پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئیں بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں نادرا کے مرکز کی بندش سے متعلق قائمہ کمٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات اسلام آباد میں دیواروں پر تحریروں پر ممانعت کے بل 2016ء پر رپورٹس پیش کر د ی گئی ہیں جب کہ این اے آر سی کی 1400 ایکڑ اراضی سی ڈی اے کی طرف سے رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی منتقلی کے لئے استعمال کرنے سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی مدت میں 45 دن کی توسیع کی منظوری بھی دیدی گئی۔

(جاری ہے)

چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے یہ تحریک پیش کی تھی ۔ ایوان نے تحریک کی منظوری دیدی ۔پی ایس ڈی پی فنڈ کی تقسیم اور چھوٹے صوبوں کے لئے مختص فنڈز کے عدم اجراء سے متعلق وزارت منصوبہ بندی‘ ترقی کے ڈپٹی سیکرٹری کے جواب کے حوالے سے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں 45 دن کی توسیع کی منظوری دیدی۔ بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے تحریک ایوان میں پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

سول سرونٹس (بین الاقوامی تنظیموں میں ملازمت) قواعد 2016ء پیش کردیئے گئے۔وزیر پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے قواعد ایوان میں پیش کئے۔ ایوان بالا میں نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (ترمیمی) آرڈیننس 2017ء پیش کردیا گیا۔ یہ آرڈیننس بھی شیخ آفتاب احمد نے پیش کیا جسے چیئرمین نے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

متعلقہ عنوان :