فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نثار محمد مدت ملازمت مکمل ہونے پراپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے

بدھ 18 جنوری 2017 22:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نثار محمد مدت ملازمت مکمل ہونے پراپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔ممبر (آپریشنز۔ان لینڈریونیو)ڈاکٹر محمد ارشاد کو چیئرمین کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایف بی آر کے چیئرمین نثار محمد کی ریٹائرمنٹ پر ڈاکٹر محمد ارشاد کو نئے چیئرمین کی تقرری تک اس عہدے کے امورکی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپ دی ہے ۔ڈاکٹر محمد ارشاد ان لینڈ ریونیو سروس میں گریڈ 22کے افسر ہیں وہ ممبر کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دینے کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر کے روز مرہ کے کام بھی سرانجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :